۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علی زیدی

حوزہ/ یو پی شیعہ وقف بورڈ آخر کار پندرہ برس کے بعد وسیم کے وجود سے پاک ہو گیا۔نئے چیئرمیں علی زیدی نے اوقاف کو سدھارنے اور بورڈ کو بد عنوانی سے پاک کرنے کا یقین دلایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اتر پردیش حکومت کے ذریعے نامزد رکن علی زیدی یو پی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے نئے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں۔ سابق چیئر میں وسیم رضوی نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا کہ یا تو چیئرمیں کا انتخاب نہ ہو یاعلی زیدی منتخب نا ہوسکیں۔ لیکن انتخاب بھی ہوا اور علی زیدی منتخب بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق،وسیم رشدی اور اسکے لنگوٹیا یارفیضی نے پیر کو لکھنؤ کے باپو بھون میں اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ در اصل وہ اپنے ارتدادکے باعث اور شیعہ قوم میں شدید غم و غصے کے چلتے الیکشن میں حصہ لینےنہیں پہونچے۔ اس کے بعد لکھنؤ کے رہنے والے علی زیدی کو بلا مقابلہ شیعہ وقف بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ باپو بھون میں آٹھ میں سے چھ ممبران الیکشن میں آئے تھے۔ جس میں مولانا کلب جواد نقوی کے قریبی علی زیدی کو چئیرمین منتخب قرار دیا گیا۔

علی زیدی کو بلامقابلہ اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب کل 8 ارکان میں ہونا تھا جس میں سابق چیئرمین وسیم رشدی بھی شامل تھا۔ تاہم متولی کوٹہ سے منتخب ہونے والے ارکان وسیم رشدی اور فیضی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔

اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے انتخاب میں کل 8 ممبران کو صدر کے عہدے کے دعویداروں کا انتخاب کرنا تھا۔ جس کی وجہ سے آج کل 5 ممبران باپو بھون پہنچے تھے۔ جس میں کانگریس کی سابق رکن اسمبلی بیگم نور بانو، ایڈوکیٹ کوٹہ سے سید شباہت حسین، سماجی کارکن کوٹہ سے علی زیدی، مذہبی رہنما کوٹہ سے مولانا رضا حسین، سرکاری اہلکار ڈاکٹر ناروس حسن نقوی، ان پانچوں ارکان نے علی زیدی سے اتفاق کیا ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے لائق امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی اور فیضی نے الیکشن کا بائکاٹ کیا۔ الیکشن رکوانے کے لئے وسیم اور فیضی نے عدالت تک سے رجوع کیا لیکن کورٹ نے انکی عرضی کو مسترد کردیا۔ وسیم نے وزیر اعلیٰ یوگی کو رام کرنے کے لئے یہ تک اعلان کرڈالا کہ مرنے کے بعد اسے دفن نہ کیا جائے بلکہ جلایا جائے۔ لیکن وسیم کی کوئی چال کام نہ آسکی۔ اور یو پی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کا پھر سے چیئر مین بننے کا انکا خواب چکنا چور ہوگیا۔

یاد رہے کہ یو پی شیعہ وقف بورڈ آخر کار پندرہ برس کے بعد وسیم کے وجود سے پاک ہو گیا۔نئے چیئرمیں علی زیدی نے اوقاف کو سدھارنے اور بورڈ کو بد عنوانی سے پاک کرنے کا یقین دلایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .